کراچی: شہرقائد میں آج بونداباندی کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا جبکہ رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بونداباندی کی پیش گوئی کردی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج درجہ حرارت 35 سے37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ دنوں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا، جبکہ آج صبح سورج کی ہلکی تپش محسوس ہوئی تاہم ٹھنڈی ہواں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

کراچی میں ایک بار پھر ہلکی بارش کے امکان نے شہریوں کے موڈ کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

البتہ لوگوں نے ماسوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈان کے باعث بارش کے موسم میں کسی تفریحی مقامات کا رخ نہیں کرسکتے، ساحل سمندر پر بھی گھومنے پھرنے پر پابندی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے